ڈریک اور 21 سیویج کا نیا البم ہر لوس ہٹ ہوگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تعریفیں

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف ہٹ جوڑی ڈریک اور 21 سیویج کے نئے گانوں کے البم ہرلوس نے آناً فاناً ہٹ ہو کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، سوشل میڈیا صارفین تمام گیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

دلچسپ طور پر بہت سے مداحوں نے ڈریک اور 21 سیویج کے گیتوں کی تعریف کی ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات بھی شیئر کیے، جن کے اقتباسات مندرجہ ذیل ہیں:

مداحوں کا کہنا ہے کہ ڈریک انڈسٹری کا بہترین فنکار ہونے کے باوجود کسی نہ کسی طرح بہترین ٹریکس منظرِ عام پر لاتا رہتا ہے۔ اس سے قبل اونیسٹی نیور مائینڈ 52 منٹ کی کمپوزیشن تھی جو اس فنکار کی طرف سے سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

قالا، نیٹ فلکس پر دماغی صحت کی نفسیاتی گرہیں سلجھاتی فلم کی کہانی پیش

کافی مہینوں بعد جا کر ڈریک نے 21 سیویج کو ساتھ لیا اور ایک زبردست البم سامنے لایا جسے مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور اپنی اپنی رائے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

اگر ایک کھلے ذہن کے ساتھ ہر لوس نامی اِس البم کو سنا جائے تو البم کا ٹائٹل اور کور آرٹ جس پر سوکی بے بی نامی رقاصہ کی تصویر بنی ہے، سننے والوں کی توقعات میں اضافہ کردیتا ہے۔

Related Posts