اگر آپ نے نیٹ فلکس کی نئی ریلیز ہونے والی فلم قالا کی کہانی کو ایک عام بالی ووڈ فلم سمجھ کر دیکھا ہو تو یہ غلط فہمی دور کر دینا ضروری ہے۔
نیٹ فلکس مووی قالا میں ترپتی ڈمری مرکزی کردار یعنی قالا میں نظر آتی ہیں۔ فلم ایک نفسیاتی موضوع کا احاطہ کرتی ہے اور ایسے والدین جو اپنے فرائض کی بجائے اولاد کیلئے مسئلہ بن جاتے ہیں۔
رواں ماہ نیٹ فلکس پر پیش کی جانیوالی فلمز کی فہرست
فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہےکہ کس طرح حسد عوام کو ایسے گناہوں کی طرف لے کر جا سکتا ہے جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو جبکہ فلم کی کہانی 30 کی دہائی کو بیان کرتی ہے۔
آج سے کم وبیش 92 سال کے پلاٹ پر مبنی کہانی قالا کے گرد گھومتی ہے جو کلکتہ کی معروف پلے بیگ گلوکارہ ہے جو ایک مشہور فنکارہ ہونے کے باوجود ارمیلا نامی اپنی والدہ سے پریشان ہے۔
گلوکارہ قالا کو اس کا مستقبل مواقع سے بھرپور اور روشن نظر آتا ہے تاہم اس کی والدہ نے مرکزی کردار قالا کے خلاف ہمیشہ رنجش کا اظہار کیا کیونکہ اس کا نوزائدہ بیٹا قالا کی پیدائش کے دوران مر گیا تھا۔
ماں ہر وقت قالا کو کوستی رہتی ہے جس کے نتیجے میں مرکزی کردار کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قالا کا یہ عدم تحفظ جلد ہی ناقابلِ برداشت حد تک حسد میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب قالا کی والدہ ایک کمتر درجے کی گلوکارہ کو گھر پر رکھ کر اس سے بیٹے جیسا سلوک شروع کردیتی ہے۔ قالا کی والدہ ارمیلا کوشش کرتی ہے کہ جگن کو مرکزی دھارے میں لے آئے۔
یہی وہ مقام ہے جب قالا حسد کرتے ہوئے گلوکاری ختم کردیتی ہے جس کے اسے نتائج بھی بھگتنے پڑتے ہیں۔ شہرت، پیسہ اور نام وغیرہ سب کچھ چلا جاتا ہے۔ قالا کی کہانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








