کراچی: سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت عشق اور بے وفاقی پر مبنی نیا ڈرامہ سیریل میں اگر چپ ہوں آج سے نشر کیا جائیگا۔
میں اگرچپ ہوں‘ ایک ایسی لڑکی ، ایمن کے بارے میں ہے ، جسے اس کاشوہر ذیشان دھوکہ دیتاہے اوربعد میں یہ توقع کرتے ہوئے واپس آ جاتا ہے کہ سابقہ بیوی اسے معاف کردے گی۔
ڈرامہ ارم وصی اور صائمہ وصی نے لکھا ہے اور ہدایتکار علی اکبر ہیں جبکہ کاسٹ میں فاطمہ آفندی ، عدیل چوہدری ، حماد فاروقی ، عائشہ گل ، ، ساجدہ سید ، فرحان علی آغا ، سمعیہ بخش اور یاسر شورو شامل ہیں۔
عبد اللہ قادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن کے تحت سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے پاکستانی ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کر ر ہے ہیں۔
سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بندھے ایک ڈورسے ، رازالفت ، مہرپوش اور فطرت سمیت عمدہ مواد تیار کیا جارہا ہے۔