ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا یا تقدیر کا کھیل؟ مسافر وین دریا میں جاگری؛ 3 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

راولپنڈی کے قریب کوہاٹہ تحصیل کے علاقے آزاد پتن میں پتن گڑی پل کے نزدیک ایک تیز رفتار مسافر وین (ٹویوٹا ہائی ایس) دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔

واقعہ آزاد کشمیر کے ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی بد قسمت مسافر وین کے ساتھ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر گاڑی میں کنڈکٹر اور پانچ مسافر سوار تھے۔ راستے میں مزید نو مسافر سوار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور کا کنٹرول کھونے کے باعث وین سڑک سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی دریا کے گہرے پانی میں ڈوب گئی اور صرف اس کی چھت کا ایک چھوٹا حصہ پانی سے باہر نظر آ رہا تھا۔ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

بد قسمت وین کے ڈرائیور، تین مسافر اور کنڈکٹر گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم وہ شدید زخمی ہیں جبکہ کنڈکٹر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ریکسیو کیے گئے چار افراد کی حالت نازک ہے تاہم متعدد مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں چھ ایمبولینسز، ایک ایمرجنسی رسپانس گاڑی، واٹر ریسکیو ٹیم اور 20 ریسکیورز شامل ہیں۔ گاڑی کو نکالنے کے لیے کرین کا استعمال کیا جا رہا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts