اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ؟ بڑے دھماکے کے بعد تمام پروازیں معطل، فضائی حدود بند، معاملہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہوائی اڈا
اسلام آباد ہوائی اڈا، فائل فوٹو

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور فضائی حدود بند کر دی گئیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد رہائشیوں نے حفاظتی تدابیر کے طور پر گھروں سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے، تاہم حکام کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں فضائی جہازوں کی پرواز کے دوران پیدا ہونے والے سونک بوم (sonic boom) کی وجہ سے تھیں، کیونکہ اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کی مشقیں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جہازوں کی تیز رفتار پرواز کی وجہ سے سونک بوم پیدا ہوا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور جہازوں کو لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ پریڈ کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد کے اوپر فضائی حدود بھی بند کی گئی تھیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے اوپر فضائی حدود ایک گھنٹے سے زیادہ بند رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں میں عارضی تبدیلی کی گئی تھی، تاہم اب تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Related Posts