شراب کے نشے میں ٹن مسافر کی ایئر ہوسٹس کے جسم کو چھونے کی کوشش! پولیس نے ملزم کو دھر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی پولیس نے دوران پرواز ایئر ہوسٹس کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کے الزام ایک سافٹ ویئر انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدرآباد دکن کا رہائشی ناجار پرواز کے دوران بار بار ایئر ہوسٹس کے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا رہا جب اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے گالی گلوچ شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق دبئی سے بھارت آنے والی ایک پرواز کے دوران ناجار نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جوکہ نشے کی حالت میں ائیر ہوسٹس سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے جبکہ ملزم نے ایک کاغذ پر گندے جملے لکھ کر ایئر ہوسٹس کو دیئے۔

پولیس کے مطابق ناجار نشے کی حالت میں طیارے میں سوار ہوا اور سفر کے دوران کیبن کریو کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا۔ لینڈنگ کے بعد اس نے مبینہ طور پر اپنا پاسپورٹ اپنی سیٹ پر بھول جانے کا ڈرامہ کیا اور ایک کریو ممبر سے اس کی تلاش کرنے کو کہا۔تلاش کے دوران ایئر ہوسٹس کو ایک چٹ پر توہین آمیز تبصرے ملے۔

ایئر ہوسٹس کی شکایت پر پولیس نے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 دن کی ججل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts