برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کو ہیٹ رِچ لسٹ 2025 کے مطابق برطانیہ اور آئرلینڈ کی 30 سال سے کم عمر کی سب سے امیر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
لیویٹیٹنگ ہٹ سانگ سے شہرت پانے والی دعا لیپا کی مجموعی دولت کا تخمینہ 129 ملین پاؤنڈ لگایا گیا ہے جو ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے کامیاب مالی سال ثابت ہوا ہے۔
دعا لیپا کے ریڈیکل آپٹیمزم ورلڈ ٹور نے 83 ملین پاؤنڈ کمائے جبکہ پورشے اور ورساکے جیسے بڑے برانڈز کے ساتھ ان کے اشتراک اور اداکاری و پوڈکاسٹنگ کے شعبوں میں قدم رکھنے سے ان کی حیثیت مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
دعا لیپا کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کی بنیاد مثبت سوچ پر ہے،میں ہمیشہ توانائی کے اچھے اثر پر یقین رکھتی ہوں، انہوں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اور لگتا ہے کہ میرا یہ یقین کارگر ثابت ہوا ہے۔
دوسرے نمبر پر فلم اسپائیڈر مین کے اداکار ٹام ہالینڈ 37 ملین پاؤنڈ کے ساتھ موجود ہیں، جن کی آمدنی مارول فلمز، برانڈ انڈورسمنٹس اور ان کے نئے الکحل فری بیئر برانڈ بیرو سے بڑھ رہی ہے۔
تیسرے نمبر پر مشہور گلوکار لیوس کیپالڈی ہیں، جن کی دولت 35 ملین پاؤنڈ بتائی گئی ہے، جو ان کے کامیاب البمز اور سَولڈ آؤٹ کنسرٹس کا نتیجہ ہے۔
ٹاپ فائیو میں ملی بوبی براؤن بونگیووی 24 ملین پاؤنڈ کے ساتھ چوتھے، جب کہ ریئلٹی جوڑی مولی مے ہیگ اور ٹامی فیوری 22.1 ملین پاؤنڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








