صباقمر کی کراچی کی توہین، مشی خان برہم، اداکارہ کو آئینہ دکھادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Mishi Khan says Saba Qamar’s comments on Karachi were ‘disrespectful’
ONLINE

اداکارہ مشی خان نے لالی ووڈ اسٹار صبا قمر کے کراچی کے بارے میں دیے گئے بیان کو شہر کے لیے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبا قمر نے اس شہر کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں، جس نے انہیں کام، شہرت اور مقام دیا۔

انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے صبا قمر کے اس انٹرویو پر تنقید کی، جس میں انہوں نے کراچی میں رہائش اختیار کرنے سے صاف انکار کیا تھا۔

صبا قمر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ استغفراللہ، اگرچہ یہ کہنا نہیں چاہیے کیونکہ وقت بدل بھی سکتا ہے مگر میں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کا نہیں سوچا، مجھے اسلام آباد سب سے پہلے پسند ہے، پھر لاہور اور آخر میں کراچی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کراچی میں گھر خریدنے پر غور کریں گی؟ تو صبا قمر نے دوٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپارٹمنٹس میں رہنا پسند نہیں بلکہ وہ کھلے، قدرتی ماحول والے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

 

صبا قمر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشی خان نے کہا، صبا قمر نے حال ہی میں کہا کہ وہ کراچی میں نہیں رہنا چاہتیں اور ساتھ ہی ‘استغفراللہ’ بھی کہا، جو بہت برا لگا۔

لاہور سے آنے والے فنکار کراچی میں کام حاصل کرتے ہیں، اپنی پہچان بناتے ہیں اور اسی شہر سے روزگار کماتے ہیں۔ صبا قمر نے بھی کراچی میں رہ کر بے شمار منصوبوں پر کام کیا، اس لیے ان کا ایسا کہنا مناسب نہیں تھا۔

مشی خان نے مزید کہا کہ بھارت میں فنکار ممبئی جاتے ہیں، جہاں کئی مسائل کے باوجود کوئی بھی اداکار شہر کے بارے میں منفی بات نہیں کرتا۔

ہم سب کراچی سے روزی کماتے ہیں، عزت پاتے ہیں اور نام بناتے ہیں۔ اگر کسی فنکار کا تجربہ برا بھی ہو تو اسے زیادہ احترام کے ساتھ بیان کیا جا سکتا ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر مشی خان نے کہا، ہم سب کراچی سے ہیں اور جب صبا نے استغفراللہ کہا تو دل دکھا۔ انسان کو ہمیشہ اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جو اسے شہرت، روزگار اور احترام دے۔ ہر لفظ سوچ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔

Related Posts