لاہور: نجی ایئرلائنر نے ہفتے کے روز لاہور میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق بوئنگ 738 184 نے مسافروں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ کی دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی۔
آٹھ منٹ بعد دبئی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی جب ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا جب وہ 900 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔
جہاز کے کپتان نے طیارے کو کنٹرول کرنے میں کچھ مسائل کا سامنا کرنے کے بعد لینڈ کرنے کی درخواست کی، سی اے اے کے ذرائع کے مطابق ”ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ پروٹوکول کو آن کر دیا گیا تھا لیکن اس کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں:نامعلوم فضائی مظاہر کا جائزہ، ناسا نے سائنسدانوں کی ٹیم تشکیل دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








