دبئی کے شیخ نے انگریز بیوی کی بکنی پہننے کی خواہش پوری کرنے کیلئے جزیرہ خرید لیا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخ جمال النادک نے حال ہی میں اپنی نوجوان انگریز بیوی سودی النادک کی بکنی پہننے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر میں ایک نجی جزیرہ خریدلیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 26 سالہ سودی النادک نے اپنی تازہ ترین ریل سے انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچا دی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سود ی النادک دبئی میں مقیم بزنس مین شیخ جمال کی اہلیہ ہیں۔ دبئی میں پڑھائی کے دوران ملنے کے بعد دونوں نے شادی کی اور اب ان کی شادی کو 3 سال ہو چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Soudi✨ (@soudiofarabia)

سودی اپنی زندگی میں کافی خوش نظر آتی ہیں، وہ باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات کی اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے تازہ ترین انکشاف کیا جو ایک نجی جزیرہ خریدنے کے بارے میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بکنی پہننا چاہتی تھی اس لئے جمال نے میرے لئے نجی جزیرہ خرید لیا ہے۔تقریباً 50 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ نجی جزیرہ جس کی صحیح جگہ واضح وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کی گئی ہے ایشیا میں واقع ہے۔

Related Posts