دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو قانونی کارروائی کا انتباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں گھڑی ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی نہ کسی کو بیچی۔ سیاسی پروپیگنڈے کیلیے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گراف واچ کعبہ ایڈیشن کو ہم سے منسوب کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ہمارا نام غلط استعمال کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

گھڑی ڈیلر کے مطابق 2لاکھ 50ہزارڈالرز کی گھڑی فروخت ہونے کی بات جھوٹی اوربے بنیاد ہے۔2019 میں انسٹا گرام پر کسی کے کہنے پر صرف تشہیر کیلئے گراف کعبہ ایڈیشن کی تصویر لگائی تھی۔

گھڑی ڈیلر کا کہنا ہے کہ ہمارا اس گھڑی یا اس کے مالک سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعت ہمارے انسٹاگرام پیج کاغلط استعمال کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملنے والی گراف کی ’مکہ ایڈیشن‘ گھڑی کی فروخت اور اس کے بعد کیے جانے والے دعوؤں کے بعد پاکستان کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔

توشہ خانہ کے تحفوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں دبئی کی کاروباری شخصیت اور اس گھڑی کے مبینہ خریدار عمر فاروق ظہور نے ٹی وی پر یہ دعویٰ کیا کہ یہ گھڑی انھیں 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کی گئی۔

Related Posts