یوٹیوبر ڈکی بھائی کی طرح سرمنڈوانے والی جنونی مداح کا نام کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ایک مداح نے اپنے پسندیدہ سوشل میڈیا اسٹار کے 6 ملین سبسکرائبرز مکمل ہونے پر سر منڈوانے کے عمل کی پیروی کر ڈالی اور اپنا بھی سر منڈوا لیا ہے۔

ڈکی بھائی کی مداح سکینہ نے بھی اپنے لمبے اور گھنے بالوں کو کاٹ کر سر منڈوایا جس پر ان کے اہلِ خانہ نے سکینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سعد رحمان طویل عرصے سے یوٹیوب پر ڈکی بھائی کے نام سے مختلف قسم کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxMjQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzEyNCAtINmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINm+2LEg2KrZhtmC24zYr9iMINio2LTYsduM2bAg2KfZhti12KfYsduMINmG25Ig2YjbjNqI24zZiCDYqNuM2KfZhiDYrNin2LHbjCDaqdix2K/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzEyNSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9CdXNocmEtQW5zYXJpLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDZvtixINiq2YbZgtuM2K/YjCDYqNi02LHbjNmwINin2YbYtdin2LHbjCDZhtuSINmI24zaiNuM2Ygg2KjbjNin2YYg2KzYp9ix24wg2qnYsdiv24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLYp9iz2YTYp9mFINii2KjYp9ivOiDZhdi52LHZiNmBINin2K/Yp9qp2KfYsduBINio2LTYsduM2bAg2KfZhti12KfYsduMINmG25Ig2YHZhtmI2YYg2YTYt9uM2YHbgSDYp9mI2LEg2YXYrtiq2YTZgSDYt9io2YLYp9iqINqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDYtNiv24zYryDYqtmG2YLbjNivINqp25Ig2KjYudivINin2b7ZhtuSINio24zYp9mGINqp24wg2YjYttin2K3YqiDaqdix2KrbkiDbgdmI2KbbkiDZhdiz2YTZhSDZhNuM2q8g2YYg2qnbkiDZgtin2KbYryDZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDaqdmIINmC2KfYqNmEINin2K3Yqtix2KfZhSDYtNiu2LUg2YLYsdin2LEg2K/bjNiv24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

سب سے زیادہ ڈکی بھائی کی روسٹ ویڈیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ سعد رحمان اپنی ویڈیوز میں مختلف شخصیات کو گالیاں بھی دیتے نظر آتے ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماضی میں کہنا تھا کہ ڈکی بھائی کا چینل اکیلے تو دیکھا جاسکتا ہے، اہلِ خانہ کے ہمراہ نہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے وی لاگنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والے ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ مختلف ویڈیوز میں نظر آئے جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا اسٹارز کی جوڑی کو طویل زندگی اور نیک خواہشات کے اظہار پر مشتمل دعاؤں سے بھی نوازا۔

حال ہی میں ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اگر یوٹیوب پر ان کے 60لاکھ سبسکرائبرز مکمل ہوئے تو اپنا سر اور داڑھی منڈوائیں گے اور جیسے ہی یہ ہدف عبور ہوا تو ڈکی بھائی نے واقعی سر اور داڑھی منڈوا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے گنجے ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کھل کر تنقید کی اور دلچسپ میمز بھی بنائیں تاہم اس دوران ڈکی بھائی کی ایک جنونی مداح نے ڈکی بھائی کی نئی شکل و شباہت سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے بھی بال منڈوا لیے جس پر شدید تنقید ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلامی روایات کی پابندی کا دعویٰ کرنے والے پاکستانی معاشرے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے معاملات میں جدت رونما ہوئی تاہم خواتین کے بالوں کو منڈوانے یا چھوٹا کروانے پر آج بھی شدید تنقید کی جاتی ہے اور اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

ایسے میں ڈکی بھائی کی جنونی مداح سکینہ نے جب سر نہ صرف گھنے بال کاٹے اور سر منڈوا کر اپنی ویڈیو بھی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر ڈالی جس میں انہیں روتے ہوئے سر منڈواتے دکھایا گیا ہے، تو ان کی بڑی بہن اور والدہ نے ان کو خوب مارا۔

دلچسپ طور پر والدہ اور بڑی بہن سے مار کھانے کا عمل بھی ویڈیو کی زینت بنا دیا گیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سکینہ کے اس عمل پر شدید تنقید کی اور بعض نے اسے جہالت بھی قرار دیا تاہم بعض نے اسے شہرت کے حصول کیلئے اسٹنٹ بھی قرار دیا۔

Related Posts