وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹس پر فیصلے کو اصول کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرحملہ کیا گیا ان کا کیس ملٹری کورٹس میں چلنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی ناک رگڑے، تب بھی معاف کرنا یا نہ کرنا لواحقین کا حق ہے۔ ہمیں پاکستانیوں کا خیال کرنا ہوگا کہ ان کے دلوں میں کیا ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM0MDAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzQwMCAtINii2LHZhduMINqG24zZgSDaqduMINin2YXYsduM2qnbjCDZiNiy24zYsdmQINiv2YHYp9i5INiz25Ig2YXZhNin2YLYp9iq2Iwg2LPaqduM2YjYsdm524wg2KfZhdmI2LEg2b7YsSDar9mB2Krar9mIIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzQwMSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9Bcm15LUNoaWVmLU1lZXRpbmctMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itii2LHZhduMINqG24zZgSDaqduMINin2YXYsduM2qnbjCDZiNiy24zYsdmQINiv2YHYp9i5INiz25Ig2YXZhNin2YLYp9iq2Iwg2LPaqduM2YjYsdm524wg2KfZhdmI2LEg2b7YsSDar9mB2Krar9mIIiwic3VtbWFyeSI6Itii2LHZhduMINqG24zZgSDYrNmG2LHZhCDYudin2LXZhSDZhdmG24zYsSDZhtuSINin2YXYsduM2qnbjCDZiNiy24zYsdmQINiv2YHYp9i5INmE2KfYptuM2ogg2KLYs9m52YYg2LPbkiDZhdmE2KfZgtin2Kog2qnbkiDYr9mI2LHYp9mGINiz2qnbjNmI2LHZuduMINin2YXZiNixINiz2YXbjNiqINiu2LfbkiDaqduMINi12YjYsdiq2K3Yp9mEINm+2LEg2KrYqNin2K/ZhNuCINiu24zYp9mEINin2YjYsSDar9mB2Krar9mIINqp24wg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغان شہری ہمارے مہمان رہے، ہماری خواہش ہے کہ غیر قانونی مقیم افغانی بھی کاغذات بنوا کر واپس آئیں۔ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، کوئی اب بھی مذاکرات درست سمجھے تو اس کی بدبختی ہوگی۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان امریکی فوجیوں کا گھر نہیں تھا، ان کو واپس اپنے ملک جانا تھا۔ پاکستانی یہ زمین چھوڑ کر کہاں جائیں گے؟تحفظ دینا ریاستی ذمہ داری ہے، ریاست کے خلاف تشدد کا راستہ غیر قانونی ہوگا۔ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست تشدد اور مذاکرات دونوں کو ٹول کے طور پر جہاں چاہے استعمال کرسکتی ہے۔ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کاذمہ دار ٹھہرانا میرا کام نہیں ہے، یہ تحقیقاتی اداروں اور عدلیہ پر ہے۔ عمران خان نے کاغذ لہرا کر سیاسی بیانیہ بنایا تھا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








