پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگی حالات کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ تمام میچز کراچی منتقل کردیئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالا کراچی اور پشاور کے درمیان میچ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پاک بھارت کشیدگی صورتحال کے باوجود انگلش کھلاڑیوں پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جیمز ونس، ٹام کَرن، سیم بلنگز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، لوک ووڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں میزائل فائر کیے گئے تھے جس میں 30 افراد شہید ہوئے۔
افواج پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے 5 فائٹر طیارے مار گرائے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








