پاکستانی پاپ سنگر حسن رحیم کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے 7 سالہ بچے کے شہادت پر پر جشن منایا گیا جوکہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔
سنگر حسن رحیم نے کہا کہ جب پہلگام واقعہ ہوا تو پاکستانی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگرد واقعہ قرار دیا تھا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے مقبولیت پانے والےگلوکار نے کہا کہ کل جب بھارتی حملے میں ایک بچہ شہید ہوا تو ان کی آدھی قوم نے اس پر جشن منایا یہ ان کا ردعمل تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ پاکستان پہلگام واقعے میں قصوروار ہے یا نہیں کیونکہ جب بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزام کا ثبوت مانگا گیا تو وہ نہیں ملا۔
یاد رہے کہ
گزشتہ روز بھارت کے حملوں کے نتیجے میں جہاں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے تھے وہیں جس میں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل ظہیرکا 7سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








