کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک حادثہ، ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈمپر
(فوٹو: ہم نیوز)

کراچی سپر ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈمپر نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، تاہم حادثے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ڈمپر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کی عبوری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج، کراچی جنوبی نے آج منسوخ کی۔ ڈمپر سے تصادم کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت کراچی کے علاقے رامسوامی میں ہوئی تھی۔ ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں لیاقت محسود کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم لیاقت محسود کے اقدامات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اور عدالت سمجھتی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کا بنتا ہے۔

Related Posts