اسلام آباد: ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران وفاقی کابینہ نے رینجرز تعینات کرنیکی منظوری دے دی ہے، سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور سپریم کورٹ کے تحفظات کے باعث ڈسکہ ضمنی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات کا پر امن طریقے سے انعقاد ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق 10 اپریل کو ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز کے ذریعے امن وامان یقینی بنایا جائیگا۔اگر کسی نے شرپسند ی کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ ماہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہنگامے اور افرا تفری کی صورتحال کی پیدا ہوگئی تھی، شدید فائرنگ بھی کی گئی تھی، مسلم لیگ ن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا،جس پر اب عملدرآمد کرایا جائے گا۔