نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نا کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکا ایران کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضا مند

مسجدالحرام کی پہلی صف میں موجود عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالرحمان السدیس نے فوری طور امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال لئے اور نماز کو مکمل کیا۔

دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔

Related Posts