راستہ بھٹکنے والی لڑکی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

راستہ بھٹکنے والی لڑکی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی
راستہ بھٹکنے والی لڑکی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

بھارت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں راستہ بھٹکنے والی 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سادھو نے راستہ بھٹکنے والی لڑکی کو مندر میں پناہ دینے سے منع کردیا، ایک خاتون نے ہمدردی کے ناطے لڑکی کو پناہ تو دیدی لیکن خاتون کے شوہر نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، جبکہ ہوس پوری ہونے کے بعد لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گھر سے باہر پھینک دیا۔

لڑکی کی عمر 14 سال بتائی جارہی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لڑکی کو اسپتال منتقل کیا۔یہ افسوسناک واقع بہار کے گوپال گنج کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 14سالہ لڑکی اپنی دادی کے ہمراہ کسی رشتہ دار سے ملنے گئی تھی، جب واپسی ہوئی تو راستہ بھول گئی۔

لڑکی نے مندر میں پناہ لینے کی کوشش کی مگر وہاں موجود سادھو نے پناہ نہیں دی، ایک خاتون نے لڑکی کو پناہ دی مگر مذکورہ خاتون کے شوہر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔

مزید پڑھیں:گھریلو ملازمہ کی گھر سے لاش بر آمد

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی حالت نازک ہے، مذکورہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts