لاک ڈاؤن کے دوران انوشکا کو گھر میں ڈائنو سار نظرآگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران انوشکا کو گھر میں ڈائنو سار نظرآگیا
لاک ڈاؤن کے دوران انوشکا کو گھر میں ڈائنو سار نظرآگیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گھر میں ایک ڈائنوسار نظر آیا ہے اور آوازیں بھی نکال رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ انوشکا نے شرما نے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آگئے گھر میں ایک ڈائنو سار گھس آیا ہے۔

وہ ڈائنو سار کوئی اور نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں جو ڈائنو سار کی طرح گھر کے کمرے میں چل رہے ہیں اور اسی کی طرح آواز بھی نکال رہے ہیں۔جس کی ویڈیو بنا کر انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/CAZoId4pudl/?utm_source=ig_embed

بھارت میں انوشکا اور ویرات کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلفتبصرے کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل انوشکا شرما نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کوہلی سے کہہ رہی تھیں اے کوہلی، چوکا مار نا چوکا، کوہلی ردعمل میں ان کی جانب سے غور کر دیکھ رہے تھے، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

Related Posts