کیوی کپتان کین ولیم سن بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کیوی کپتان کین ولیم سن بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے
کیوی کپتان کین ولیم سن بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے

ویلنگٹن: کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جارحانہ بلے باز اور کپتان بابر اعظم شاندار کھلاڑی ہیں ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، وہ اپنے اپنی بیٹنگ سے بہت متاثر کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کین ولیم سن بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو او ربیک فٹ پنچ بہت خوبصورت ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ان کی بیٹنگ دیکھنے والا بور نہیں ہوتا۔

دوسری جانب بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ وہ دیکھنے کے لئے ایک خوبصورت کھلاڑی ہے، ان کی کور ڈرائیو اور بیک فٹ شاٹس بہت اچھے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے انہیں رنز کی شدید بھوک ہے جس کی وجہ سے وہ لمبی اننگز کھیلتے ہیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام مودی اور انگلش اسپنر عادل راشد نے بھی بابر اعظم کے متعلق کہا تھا کہ وہ مختلف فارمیٹ میں ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔

Related Posts