راولپنڈی: بارشوں کے دوران میٹرو ٹریک آثار قدیمہ کامنظر پیش کررہا ہوتا ہے جبکہ جگہ جگہ نکاسی کے پائپ ٹوٹے ہوئے ہیں، ان میں سے پانی کے فوارے آبشاروں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جس کے باعث مری روڈ بھی متاثر ہورہا ہے۔
میٹرو ٹریک کے نیچے سے پیدل گزرنے والے شہری موٹر سائیکل سوار اور گاڑی والے سخت پریشان ہوتے ہیں۔
ظہیراحمداعوان نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا میٹرو کا کوئی والی وارث نہیں پہلے ہی ناقص تعمیر کی وجہ سے پورے ٹریک کا کوئی بھی ایسا حصہ ایسا نہیں جو لیک نہ ہو، بارشوں کے موسم میں جگہ جگہ مری روڈ پر آبشاریں چل رہی ہوتی ہے۔
میٹرو ٹریک کے نکاسی آب کا سیوریج سسٹم انتہائی ناقص ناکارہ ہے اکثر ڈرینج پائپ پرنالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور ان کا پانی مری روڈ پر گرتا ہے۔
ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے میٹرو ٹریک اور مری روڈ کے اطراف دورے کے موقع پر نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کرپشن اور کمیشن کی وجہ سے میٹرو کی تعمیر انتہائی ناقص ہوئی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: ہوشربا مہنگائی، منی بجٹ نے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، ملک ظہیر اعوان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








