حکومت مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز پر غور کرر ہی ہے۔علی پرویز ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

علی پرویز ملک
(فوٹو: آج نیوز)

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مارکیٹس جلد بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فیصلے کا نفاذ عمل میں لایا گیا تو صرف شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو 10بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے بیرون ملک جا کر ملاقاتیں کریں گے۔

گفتگو کے دوران علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو آگہی دیں گے کہ پاکستان کتنے بڑے معاشی دھچکے سے گزر رہا ہے، حکومت کو پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا ہوگا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مشکل وقت میں ساڑھے 3ارب ڈالرز کے ڈپازٹس پاکستان میں رکھوائے، اگر کوئی ملک اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرے تو حکومت نے اس کے تمام انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔

ملک میں جاری توانائی بحران کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث قطر سے گیس سپلائی معطل ہونے پر مقامی فیلڈز نے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

Related Posts