گھر بیٹھے 50 ہزار ماہانہ کمائیں! جانیں پنجاب انٹرن شپ پروگرام کی تفصیل اور اپلائی طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزیرِ اعلیٰ آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صوبے میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔

ایک بیان میں پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ یہ منصوبہ پنجاب کے آئی ٹی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے تحت تعلیم یافتہ گریجویٹس کو نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ ایک باصلاحیت، تربیت یافتہ اور روزگار کے لیے تیار ڈیجیٹل افرادی قوت تیار کی جا سکے۔

یہ پروگرام تعلیمی علم اور عملی تجربے کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کے اشتراک سے تنخواہ کے ساتھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ شرکاء کو حقیقی ماحول میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو سکے۔

منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہرین کی رہنمائی، عملی منصوبوں میں براہِ راست شرکت اور صنعت سے متعلق ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے ذریعے وہ مسابقتی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے درکار صلاحیتیں حاصل کر سکیں گے۔

اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس درج ذیل یا ان سے ملتے جلتے شعبوں میں کم از کم 16 سالہ تعلیم ہو؛

کمپیوٹر سائنس

انفارمیشن ٹیکنالوجی

سائبر سیکیورٹی

انفارمیشن سیکیورٹی

مصنوعی ذہانت

ملٹی میڈیا

ٹیلی کام و نیٹ ورکنگ

اینیمیشن

بزنس آئی ٹی

کمیونیکیشن سسٹمز و نیٹ ورکس

کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹمز

کمپیوٹر نیٹ ورکنگ،

ڈیٹا سائنس

گرافک ڈیزائننگ

انفارمیشن مینجمنٹ

انفارمیشن سسٹمز

آئی ٹی مینجمنٹ

موبائل کمپیوٹنگ و انفارمیشن سسٹمز

ملٹی میڈیا آرٹس

ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس

اس پروگرام کی مدت 5 ماہ مقرر کی گئی ہے۔ منتخب امیدواروں کو ہر ماہ 50,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ آئی ٹی کمپنیوں کو فی انٹرن 12,500 روپے ماہانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 2,000 انٹرن شپ مواقع دستیاب ہوں گے۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو سرکاری پورٹل پر جا کر آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا۔

Related Posts