افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ تباہی لے آیا ،250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 6.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلے سے صوبہ پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے رپورٹس کے مطابق خوست شہر سے 27 میل دور زلزلے کا مرکز تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کردی ہے۔
زلزلے سے گھروں کو نقصان پہنچا، کچھ مکانوں کی چھتیں بھی گرگئیں۔ زمین میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔ حکام کے مطابق ابھی اموات میں اضافے کا مزید خدشہ ہے۔