گزشتہ 5ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 6 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ: پاکستان کی چین کو برآمدات 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں 1.605 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو کہ سال بہ سال 5.42 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری اعداد و شماربتاتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں برس جنوری سے مئی کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات میں کم و بیش 6فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:
روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم جمع کرانے کا ریکارڈ قائم

اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا کہ کورونا کے باوجود دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کے لیے بھی پوری طرح پرعزم ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر نے کہا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی 313 بڑی برآمدی اشیاء کے لیے صفر ٹیرف مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے جس سے برآمدات میں اضافے کو استحکام حاصل ہوا۔

چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے پاک چین سروس ٹریڈ کے لیے مزید جگہ پیدا کریں گے۔ دوطرفہ تجارت اگلے پانچ سالوں میں 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سال دوطرفہ تجارت 32 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کا کل حجم 12.06 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2021 کے مقابلے میں تقریباً 19 فیصد زیادہ ہے جو کہ  کورونا کی وجہ سے 10.14 ارب ڈالر تک آگیا تھا۔

Related Posts