اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح 4اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد، سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور کے قریب ہندوکش کے علاقے میں 187 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








