فیصل آباد میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Two children killed in laptop explosion in Faisalabad

فیصل آباد میں ایک گھر میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

الائیڈ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حماد احمد نے بتایا کہ نو زخمی افراد، جن میں دو خواتین اور تین سے نو سال کی عمر کے پانچ بچے شامل ہیں، ان کو ریسکیو سروسز نے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا۔

ڈاکٹر احمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بعد میں زخمیوں میں سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب چارجنگ کے لیے لگایا گیا لیپ ٹاپ پھٹ گیا۔

اگرچہ حکام نے ابھی تک دھماکے کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن لیپ ٹاپ اور موبائل فونز میں ناقص لیتھیم بیٹریاں زیادہ گرم ہو کر آگ پکڑ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بعض اوقات دھماکے ہوتے ہیں۔

ریسکیو سروس کی جانب سے جاری کی گئی زخمیوں کی فہرست کے مطابق متاثرین کی عمریں 3سے 45 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6سالہ لڑکی اور 9سالہ لڑکا شامل ہے۔

Related Posts