ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، ولیمسن نیوزی لینڈ کی کپتانی سے دستبردار، بابر کا استعفیٰ کب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Williamson steps down as New Zealand captain

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بدترین کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے کپتان کین ولیمسن قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

کین ولیمسن کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ایک دور کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے جس نے پچھلے تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور 2021 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ٹیم ٹائٹل سے محروم رہی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ کہ جاری ٹورنامنٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں ٹیم کی ناکامی کے بعد فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کرینگے۔

دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک اور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 سے زائد بین الاقوامی میچوں میں حصہ لینے والے ولیمسن نیوزی لینڈ کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلتے رہیں گے۔

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے لیے قیمتی چیز ہے تاہم اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے ساتھ اندرون یا بیرون ملک تجربات سے لطف اندوز ہونا میرے لیے اور بھی اہم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں پہلے مرحلے میں امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا تھا، اس حوالے سےکوچ گیری کرسٹن کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اتحاد کی کمی ہے۔

پاکستان کی شرمناک پرفارمنس کی وجہ سے کپتان بابر اعظم کے استعفے کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں تاہم ابھی تک حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Related Posts