پنجاب کے مختلف اضلاع زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور:پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں آ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مسلسل دوسرے روز بارش، سڑکوں پر پانی جمع، مزیدبارش کی پیشگوئی

چنیوٹ، بھلوال، خوشاب، پنڈ دادن خان اور بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،سانگلہ ہل، چونیاں، پھول نگر، شیخوپورہ، گگومنڈی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Posts