اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

Earthquake jolts Islamabad, parts of KPK
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، صوابی اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ آتے ہی شہری گھبرا کر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ لوگ کلمہ طیبہ اور دیگر دعائیں پڑھتے رہے جبکہ کئی علاقوں میں خوف کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

زلزلے کے بعد مواصلاتی رابطوں میں خلل پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی شدت، مرکز اور زیر زمین گہرائی کے حوالے سے متعلقہ ادارے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین کی اندرونی تبدیلیوں کے باعث ملک میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور شہریوں کو ایسے مواقع پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts