سلمان خان نوجوان اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے سے پہلے عمر کے فرق پر کیوں غور کر رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(Image: The News, Hindustan Times)

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں نوجوان اداکاراؤں اننیا پانڈے اور جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم عمر کے فرق سے متعلق خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سلمان خان نے کہاکہ میں نئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر سکتا ہوں، وہ آگے چل کر بڑی اسٹارز بنیں گی اور بہتر فلمیں حاصل کریں گی لیکن عمر کے فرق پر گفتگو کر کے تو آپ نے ان کا ہی نقصان کر دیا۔

اب اگر مجھے اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا پڑا تو مجھے دس بار سوچنا پڑے گا اور دس بار سوچنے کے بعد بھی میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔”

View this post on Instagram

A post shared by Filmfare (@filmfare)

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سلمان خان کے کئی بڑے پراجیکٹس ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ان کی ایکشن تھرلر فلم “سکندر”، جس کی ہدایتکاری اے آر مرگاداس کر رہے ہیں، رواں سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم میں سلمان خان دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

اس کے بعد وہ اپنی مقبول فلم کک میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے، جو 20 اپریل 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ، سلمان خان کامیڈی فلم نوانٹری میں بھی واپسی کریں گے، جو 2005 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم “نو انٹری” کا سیکوئل ہے اور 2025 کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts