زمین لرزی، عمارتیں جھولنے لگیں اور، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

Earthquake jolts various areas of Karachi again
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوف کی وجہ سے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

لاہور، میانیوالی، سرگودھا، جھنگ، گجرات، چکوال، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ قصور، وہاڑی، منڈی بہاء الدین، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ اور اسلام آباد ودیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 اور گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

Related Posts