بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے،انیل عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انیل اروڑہ نے چھت سے چھلانگ لگائی، خبر بریک ہونے کے فوراً بعد ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
ملائکہ اروڑہ صرف 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ان کی چھوٹی بہن امریتا اروڑہ اس وقت چھ سال کی تھیں۔ والدین کی طلاق کے بعد دونوں بہنیں اپنی ماں کے ساتھ چلی گئیں، جہاں والدہ نے ہی ان کی پرورش کی۔
سسر انیل اروڑہ کی خودکشی کی خبر ملنے کے فوری بعد ملائکہ کے سابق شوہر ارباز خان اپنے سابق سسر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انیل اروڑہ کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








