قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں، ماہرین کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سُنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر صاحبِ حیثیت مسلمان پر جانور کی قربانی فرض کی گئی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے گائے، بھیڑ، بکرے، او نٹ اور دنبے کی قربانی کی جاتی ہے۔

مذہبی فریضہ انجام دینے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عید کی خوشیوں کو بہت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ماہرین نے دل کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار کرلیا

بے شک گوشت جسم کو طاقت بخشتا ہے، خون پیدا کرتا ہے اور انسان کی صحت کا ضامن بھی ہے لیکن گوشت کا زیادہ استعمال مضرصحت بھی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید پر گوشت کھائیں لیکن اعتدال کیساتھ بصورت دیگر زیادہ گوشت کھانا آپ کو اسپتال کا راستہ دکھا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین نے بلڈپریشر، امراض قلب اور شوگر کے مریضوں کو احتیاط کرنے کامشورہ دیدیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے گوشت کے ساتھ سلاد ،لیموں اورپانی کازیادہ استعمال کریں۔

غذائی ماہرین نے بلڈپریشر، امراض قلب اور شوگر کے مریضوں کو احتیاط کرنے کامشورہ دیدیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہتھیلی کے برابر گوشت کا پیس استعمال کرسکتے ہیں، کلیجی، سری،پائے کھانے سے بلڈپریشر لازمی بڑھے گا۔ ملک شیک، لسی، پانی، سلاد کا استعمال کریں، عید کے دنوں میں ورزش لازمئ کریں، دہی لازمی کھائیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے جانور کو ذبح کرنے کے بعد دیرتک لٹکایں تاکہ خون کا اچھی طرح اخراج اور کھانے میں آسان ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو جانور بھی ذبح کریں اسکا خون لازمی مکمل الٹکا لٹکا کرنکالیں تاکہ گوشت ٹھیک بنے ورنہ بیمار کرسکتا ہے۔

مزے مزے کی ڈشیں اپنی جگہ لیکن بھوک کے مطابق کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

Related Posts