کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آجکل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔
لیکن کوشش کریں کہ بوریت ختم کرنے اور کھانے کے لیے کم سے کم جانوروں کو استعمال کریں۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمیں اس وقت زیادہ سے زیادہ سبزیاں استعمال کرنی چاہئیں۔سبزیاں کم قیمت بھی ہیں اور ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ زیادہ سبزیاں استعمال کرکے ہم اپنے کسانوں کی مالی مدد بھی کرسکیں گے۔