لیجنڈ اداکار نبیل نے سیٹ کام ”بلبلے“کو اسٹیج پر پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لیجنڈ اداکار نبیل نے سیٹ کام ”بلبلے“کو اسٹیج پر پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
لیجنڈ اداکار نبیل نے سیٹ کام ”بلبلے“کو اسٹیج پر پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:اداکار نبیل سیٹ کام ”بلبلے“کو اسٹیج پر بھی پیش کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پورے ملک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے سیٹ کام ”بلبلے“کو اسٹیج ڈرامے کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ڈرامے کے کریکٹرز میں اداکار نبیل، محمود اسلم،عائشہ عمر، حنا دلپذیر اور دو اور کردار شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں او ریہ اسٹیج ڈرامہ کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری کے بعد پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بلبلے پاکستان سب سے زیادہ دیکھے گئے ڈراموں میں سے ایک ہے۔

Related Posts