وزیرخزانہ کی زیرِصدارت ای سی سی کا اجلاس، چینی برآمد کیلئے نئی شرائط منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد چینی کی برآمد پر نئی شرائط کی منظوری دی، جس کے تحت صوبائی کین کمشنرز نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 7 روز میں کوٹہ مختص کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے

وزارت خزانہ کے مطابق چینی کی برآمد کیلئے بینکوں کے ذرائع سے پیشگی رقم وصول کی جائے گی، 60 روز میں چینی کی برآمد کے لیٹر آف کریڈٹ کھلنے تک یہ رقم وصول ہو گی، کوٹہ مختص ہونے کے بعد 45 روز میں کنسائمنٹ بھیجنا لازمی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

Related Posts