راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ان پر انڈا پھینک دیا گیا۔ یہ واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حرکت مبینہ طور پر دو نوجوان لڑکیوں نے کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر کے اڈیالہ چوکی منتقل کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس اقدام کے پیچھے کوئی ذاتی رنجش، سیاسی محرکات یا کسی گروپ کی منظم منصوبہ بندی شامل ہے یا نہیں۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اسے سیاسی انتشار اور اخلاقی گراوٹ کی مثال قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے اظہارِ ناراضی کا غیر مناسب طریقہ کہا ہے۔
https://x.com/BalochNadir5/status/1963904544339018220
یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی فضا میں کشیدگی اور تناؤ اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، اور عوامی سطح پر ردعمل کے اظہار کے طریقے خطرناک حد تک غیر اخلاقی ہوتے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








