بھارت میں 34 انسانی بم رکھنے کی اطلاع پر ممبئی ہائی الرٹ، کیا نیا فالس فلیگ آپریشن ہونیوالا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Mumbai on high alert over 34 human bombs: Is this a new false flag operation?
ONLINE

 ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو آج جمعہ کے روز اپنے سرکاری واٹس ایپ نمبر پر بم کی دھمکی موصول ہوئی، جس میں بھارتی میڈیا کے مطابق اننت چتورثی کے موقع پر منصوبہ بند حملوں کی وارننگ دی گئی۔

ماضی میں بھی بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھمکی دینے والے نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتا ہے جس سے پورے بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ دھمکی آمیز پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر بھر میں متعدد گاڑیوں میں انسانی بم نصب کیے گئے ہیں جبکہ آر ڈی ایکس کے ساتھ ایک بڑے دھماکے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی مبینہ طور پرلشکر جہادی نامی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی۔ ممبئی پولیس کے مطابق دھمکی میں دعویٰ کیا گیا کہ شہر کی 34 گاڑیوں میں 34 انسانی بم نصب کیے گئے ہیں اور ان کے دھماکے سے پورا ممبئی لرز اُٹھے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by The Savera Times (@thesavera.times)

 

پولیس نے مزید کہا کہ مذکورہ تنظیم کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ 14 پاکستانی دہشت گرد بھارت میں داخل ہوچکے ہیں اور اس منصوبے کے لیے 400 کلوگرام آر ڈی ایکس استعمال کیا جائے گا۔

ممبئی پولیس کے مطابق شہر اور ریاست بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور موصولہ دھمکی کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہاں یہ قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں پاکستان ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔

پاکستان نے بارہا خبردار کیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتی ہے اور اس قسم کی دھمکیاں یا الزامات اسی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیے جاسکتے ہیں۔

Related Posts