خیبر پختونخوا کے کٹنگ علاقے میں ہرکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں عید کی خوشیوں بھری ملاقات اس وقت خوفناک خواب میں بدل گئی جب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں دو کمسن بچے بھی شدید زخمی ہو گئے، جس سے خوشی کے موقع پر غم کی فضا چھا گئی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں ایک شہری محبوب علی کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔
دونوں بیٹیاں شادی شدہ تھیں اور عید منانے کے لیے اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ زخمی بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔زخمی بچے جاں بحق خاتون کے نواسے اور نواسی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب لاہور میں اسلام پورہ پولیس نے 15 پر کال کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو گولی مارنے والے شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ ملزم کو نوٹس لینے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی بیوی پر فائرنگ کی۔ گولی خاتون کے چہرے پر لگی اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








