عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، اہل ایمان کی جانب سے غریب اور مسکین افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جارہے۔خواتین لذیذ پکوانوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جہاں شہری لذیز پکوان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں سری پائے کے شوقین افراد نے گلی محلوں میں لگائے گئے عارضی تندروں کا رخ کر لیا ہے۔

شہریوں کی جانب سے اجتماعی اور انفرادی قربانی جاری ہے وہیں بیشتر شہری قصابوں کے انتظار میں ہیں۔

کراچی کے شہریوں کو عید قربان کے دوسرے روز بارش کے سبب قصائی ملنا مشکل ہوگئے، جبکہ گھروں میں کڑاہی گوشت، تکے کباب، باربی کیو کیساتھ بریانی جیسے لذیذ پکوان سے لظف اندوز ہونے کے بعد اب شہریوں نے سری پائے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں، ماہرین کا مشورہ

گھروں میں کلیجی، بھنا ہوا گوشت، کڑھائی گوشت اور دیگر مزیدار پکوان تیار کیا جارہا ہے، ایک طرف شہری لذیذ پکوان سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو دوسری جانب نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث شہری گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

Related Posts