سندھ کے شہریوں کی ایک چھٹی کم، عیدالاضحیٰ تعطیلات کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کم کردی گئیں، سندھ کے شہریوں کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات 26 مئی بمطابق 9 ذی الحج سے 28 مئی بمطابق 11 ذی الحج 1447 ہجری تک ہوں گی۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے 22 مئی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں 26 سے 29 مئی تک 4روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم سندھ حکومت نے نظر ثانی کے بعد چھٹیوں کی تعداد کم کرکے 3روز کردی۔

سرکاری فیصلے کے بعد حکومتی ملازمین اور شہریوں میں چھٹیوں کے نئے شیڈول پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ایک چھٹی کم کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر کم از کم 4 چھٹیاں ملازمین کا حق ہیں، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی فیصلے کے تحت 3 چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

Related Posts