پنجاب اورخیبر پختونخوامیں پولیو وائرس کے آٹھ نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

Eight new cases of poliovirus reported in Punjab, KP

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور پنجاب سے پولیو وائرس کے آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد2020 میں ملک میں پولیوکیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے ۔

آٹھ کیسوں میں سے چھ کے پی میں رپورٹ ہوئے جن میں دو پشاور اور خیبر قبائلی علاقے میں ایک ایک بنوں ، نوشہرہ اور لکی مروت میں شامل ہیں جبکہ فیصل آباد سے دو کیسزدرج کیے گئے ہیں۔

ان آٹھ کیسزسے پہلے رواں سال میں ملک میں پولیو وائرس کے کل 25 کیسزرپورٹ ہوئے ۔

14 مارچ کو کے پی میں ، سندھ میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو اور نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں 2020 میں ملک بھر میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پولیو کو روکنے کیلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے

حکام نے بتایا کہ ایک تین سالہ بچی فریحہ جو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے تعلق رکھتی ہے اس کو پولیو ہوگیا جبکہ نوشہرہ فیروز سندھ کے علاقے مورو کی رہائشی تین سالہ بچی بھی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

Related Posts