شیریں مزاری کی اسلام آباد میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

Mazari appreciates measures taken by DC Islamabad over coronavirus

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات میں اقدامات کو سراہا ہے ۔

ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں ،پولیس اور فوج کورونا کے خلاف جنگ کے محاذ پرہیں اور اسلام آباد میں کورونا سے بچائو کیلئے کئے جانیوالے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس بے قابو، پاکستان میں کیسز کی تعداد1373ہوگئی

اس سے قبل جمعہ کے روز شیریں مزاری نے پی آئی اے کو دو ممالک کیلئے خصوصی پروازوں کے لئے دی جانے والی اجازت معطل کرنے پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts