سین سلواڈور: وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور نے روزانہ ہزاروں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے 1 بٹ کوائن خریدنے کا اعلان کیا ہے جسے کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں نے خوش آئند قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے کہا کہ ہم بٹ کوائن کی خریداری ایک بار پھر شروع کریں گے۔ کل سے ہر روز ایک بٹ کوائن خریدیں گے۔
کرپٹو کرنسی کا کھرب پتی تاجر چند روز میں دیوالیہ
We are buying one #Bitcoin every day starting tomorrow.
— Nayib Bukele (@nayibbukele) November 17, 2022
دلچسپ طور پر ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کل سے روزانہ 1 بٹ کوائن کی خریداری کب تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ایل سلواڈور نے بٹ کوائن قانون کا اطلاق گزشتہ برس کیا۔
گزشتہ برس 7 ستمبر 2021 کو ایل سلواڈور نے کم و بیش 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے بٹ کوائن خریدے جبکہ صدر نائیب بوکیل کاغذی کرنسی کی جگہ بٹ کوائن کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں۔اس وقت 1 بٹ کوائن 16 ہزار 600 سے زائد ڈالرز میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ برس بٹ کوائن کی قیمت میں کمی یقینی طور پر ایل سلواڈور جیسے ملک کیلئے مہلک دھچکا ثابت ہوئی تاہم گزشتہ ہفتے کے دوران ایف ٹی ایکس ایپی سوڈ منظر عام پر آئی جس سے بٹ کوائن پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔
کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے والوں کا اچھا خاصا اعتماد حاصل کر لیا ہے جبکہ ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل کی جانب سے روزانہ 1 بٹ کوائن خریدنے کے اعلان کو بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








