کراچی والوں کیلئے خوشخبری، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنیکی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسمِ سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سردیوں میں کم نرخوں پر بجلی کی دستیابی یقینی بنانے کی منظوری دی ہے۔ گھریلو، کمرشل اور عمومی صارفین کیلئے ریٹ 12اعشاریہ 96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کے معاشی اقدامات، سالانہ 9 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس 

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سرکاری رعایتی پیکیج کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جس کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں کے الیکٹرک صارفین کے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ریٹ 12 اعشاریہ 96روپے فی یونٹ ہوگا۔ نئے بجلی صارفین کیلئے بھی زائد کھپت پر بجلی کا نرخ 12.96پر برقرار رکھا جائے گا۔

نیپرا فیصلے کے تحت کے الیکٹرک صارفین کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا تاہم ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جائے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیاگیا۔

 

Related Posts