ملک بھر میں بجلی کی قیمت کم ہونے کا امکان، فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی قیمت کم ہونے کا امکان سامنے آیا ہے، سی پی پی اے نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اگست کو سی پی پی اے کی دخواست پر سماعت کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 31 پیسے کی کمی کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ جولائی کے دوران 14 ارب 41 کروڑ یونٹس کی بجلی پیدا ہوئی۔ پانی سے 35اعشاریہ 89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ مقامی کوئلے سے 10اعشاریہ 12فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار 7اعشاریہ 64فیصد رہی۔ مہنگے فرنس آئل سے 0اعشاریہ 69فیصد بجلی کی پیداوار ہوئی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ جولائی میں گیس سے 7اعشاریہ 93فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ درآمدی ایل این جی سے 19اعشاریہ 96فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار 13اعشاریہ 36فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔ حکومت بجلی کے بلز میں کمی لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Related Posts