کراچی میں مہنگی ترین بجلی اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی بجلی چوری کرنے والے لوگ کھلے عام دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مفتی عطا الرحمان سواتی نامی شخص صاف کہتا نظر آ رہا ہے کہ ماروں گا یا مر جاؤں گا مگر کنڈا نہیں نکالنے دوں گا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بجلی چوری کی روک تھام کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسے افراد نہ صرف مزاحمت کرتے ہیں بلکہ قتل کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ مفتی عطا الرحمان نے عدالت میں بھی یہ کہا ہے کہ وہ مارے جائیں یا ماریں مگر چوری کرنے والے کا کنڈا نہیں اتارنے دے گا۔
کراچی میں غیر مقامیوں کی بدمعاشی دیکھیں
مارونگا یا مر جاؤنگا
مگر کنڈا نہیں نکلواونگا
ان کنڈو کا بل کراچی کی عوام دیتی رہے گی
حکومتیں صرف کراچی کی نہتی عوام پر اپنی بہادریاں دیکھاتی ہیں
کسی ادارے میں ہمت ہے جو ان جیسوں کو لگام ڈالے؟؟؟#Karachi#ڈاکو_راج_نامنظور pic.twitter.com/nNld06R2oh— Dαní (Official) (@DaniDesent) September 12, 2025
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ کا بوجھ وہی برداشت کررہے ہیں جو ایمانداری سے بل ادا کرتے ہیں۔
عوام اور مختلف حلقے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کہ حکومتی ادارے صرف عام شہریوں پر سختی کرتے ہیں لیکن اصل مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
کراچی کے لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور ایسے افراد کو عبرتناک سزا دی جائے۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پرانا قرار دیا ہے لیکن انہوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








