مستحق افراد آئیں اور مفت سولر سسٹم اور فری سولر آلات لے جائیں، جانئے تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

عوام کے لئے مفت یا آسان اقساط پر سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، جس میں انورٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع میں ایک لاکھ 20 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت یا آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہر گھر کو 2 کلو واٹ سولر سسٹم دیا جائے گا، جس میں انورٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہوں گے۔

اسکیم کے تحت فی سولر سسٹم کی لاگت 2 لاکھ 55 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک متوقع ہے اور مجموعی طور پر منصوبے پر 13 ارب روپے خرچ ہوں گے، جو حکومت فراہم کرے گی۔

سولر منصوبہ باجوڑ، خیبر، کرم، اورکزئی، مہمند، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں نافذ کیا جائے گا اور اسے بینک آف خیبر کے فنانشل ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

حکومت نے سولر سسٹم کی قیمت قابلِ واپسی یا ناقابلِ واپسی رکھنے کے دو آپشنز تجویز کئے ہیں، قابلِ واپسی صورت میں صارف 36ماہ میں تقریباً 8 ہزار 300 روپےماہانہ ادا کرے گا اور ناقابلِ واپسی صورت میں صارف سے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

سولر اسکیم کیلئے مستحقین کا انتخاب خیبرپختونخوا حکومت کرے گی اور وینڈرز کا انتخاب بینک آف خیبر جبکہ تکنیکی معاونت پیڈو فراہم کرے گا۔

Related Posts